زیتون کے تیل کے فائدے صبح سویرے نہار منہ زیتون کا تیل پینے سے کیا فائدے ہو سکتے ہیں

Health Tips

زیتون کے تیل کو کیسے استعمال کرنا چاہیے اور انسانی صحت کے لیے یہ کیسے فائدہ مند ہے آئیے جانتے ہیں تفصیل کے ساتھ ۔
زیتون کا تیل یعنی اولیو آئل زیتون کے تیل کے ہماری روزمرہ زندگی پر انسانی جسم پر کیا اثرات پڑتے ہیں آئیے اس کے بارے میں جانتے ہیں ۔پرانے وقتوں میں زیتون کے تیل کا استعمال انسانی صحت کے لئے کیا جاتا تھا اور بہت سی بیماریوں کا علاج زیتون کے تیل کو سمجھا جاتا تھا۔حالیہ تحقیق سے پرانی بات کو تقویت ملتی ہے کہ زیتون کے تیل کے بہت ہی بہترین نتائج ہیں انسانی صحت کے لیے۔زیتون کے تیل کے ہماری انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
زیتون کے تیل کو کیسے استعمال کرنا چاہیے اور انسانی صحت کے لیے یہ کیسے فائدہ مند ہے آئیے جانتے ہیں تفصیل کے ساتھ ۔
زمانہ قدیم میں بھی زیتون کے تیل کا استعمال انسان کی بیرونی جلد کے لئے کیا جاتا تھا انسان کے حسن کو برقرار رکھنے کے لئے اس کی جلد کو نرم و ملائم رکھنے کے لیے زیتون کے تیل کا استعمال کیا جاتا تھا اور نئی حالیہ تحقیق کے مطابق بھی یہ چیز سامنے آگئی ہے کہ زیتون کا تیل انسانی جلد کے لئے بہت ہی زبردست چیز ہے یہ انسانی جلد کو نرم و ملائم کر دیتا ہے جھریوں کا خاتمہ کر دیتا ہے اور انسان کی جلد پر جتنے بھی داغ دھبے ہوتے ہیں ان کو بھی ختم کر دیتا ہے



صبح سویرے نہار منہ زیتون کے تیل کو پینے سے انسان کی جلد پر بہت ہی بہترین اصلاحات مرتب ہوتے ہیں صبح سویرے نہار منہ زیتون کا تیل پینے سے اگر کسی قسم کی انفیکشن آپ کی جلد پر ہے یا سوجن ہے تو وہ دنوں میں ختم ہو جائے گی ۔یہاں یہ یاد رکھیں کہ زیتون کے تیل کی دو قسمیں ہوتی ہیں ایک یہ کہ کھانے پکانے کے لئے استعمال ہوتا ہے اور ایک جسم کے اوپر لگانے کے لئے استعمال ہوتا ہے مطلب مالش وغیرہ کے لئے۔

نمبر2 زیتون کے تیل کو پینے سے جدید تحقیق کے مطابق صبح نہار منہ ایک چمچ زیتون کا تیل پینے سے وزن کم کرنے میں بہت مدد ملتی ہے اپنی خوراک میں زیتون کے تیل کا استعمال کرنے سے وزن کم ہوتا ہے.نمبر تین زیتون کا تیل دماغی صلاحیتوں میں بھی اضافہ کرتا ہے دماغ کے خلیات کے درمیان اکثر رکاوٹیں بن جاتی ہیں اور یہ ایک الزائمر کی بیماری اور دماغ کی اور کئی بیماریوں کا موجب بھی بنتا ہے زیتون کے تیل کو صبح سویرے نہار منہ پینے سے دماغ کے خلیوں کے درمیان بننے والی رکاوٹوں کو ختم کرتا ہے اور مزید رکاوٹیں بننے سے بھی روکتا ہے . زیتون کا تیل انسانی ہڈیوں کے لئے بھی بہت مفید ہوتا ہے جن لوگوں کے پٹھوں میں کھنچاؤ کی تکلیف ہوتی ہے ان لوگوں کے لیے نہار منہ زیتون کا تیل پینے سے بہت فائدہ حاصل ہوتا ہے جوڑوں کے مریض بھی زیتون کا تیل مچھلی کے تیل کے ساتھ ملا کر استعمال کرسکتے ہیں اس سے ان کے جوڑوں  کے درمیان موجود سوزش کا خاتمہ ہوجاتا ہے اور اومیگا 3 کی موجودگی جوڑوں کے درد میں کمی کا باعث بھی بنتی ہے ۔ ذیابطیس یعنی شوگر کے مریضوں کے لیے بھی زیتون کا تیل بہت اہم چیز ہے شوگر کی بیماری میں مبتلا لوگ زیتون کے تیل کو اپنی غذا میں شامل کرلیں اس سے ان کے شوگر لیول کو کنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے بلکہ اس کے استعمال سے صحت مند انسان کے شوگر یعنی ذیابطیس میں مبتلا ہونے کے خطرے میں بھی بہت حد تک کمی ہوتی ہے

زیتون کا تیل ہمارے جسم کے اندر موجود ہمارے معدے کے لیے بھی بہت مفید ہے انسانی معدے میں اچھے اور برے دونوں طرح کے بیکٹیریا ہوتے ہیں اچھے بیکٹیریا ہاضمے کے عمل کو اچھا کرتے ہیں جب کہ برے بیکٹیریا معدے کی دیواروں میں زخم بنا دیتے ہیں اس صورت میں زیتون کا تیل نہار منہ صرف ایک چمچ استعمال کرنے سے ایسے خطرناک بیکٹیریا جو ہمارے جسم میں موجود معدے کے لئے خطرناک ہوتے ہیں اور اندرونی السر کو پیدا کرتے ہیں ان کے لیے بہت مفید ہےزیتون کے تیل کا استعمال سوزش کا بھی خاتمہ کرتا ہے انسان کی جلد کو بیرونی خطرات سے بھی بچاتا ہے انسانی جلد خشکی کا شکار ہوکر جب پھٹنے لگتی ہے تو اس میں سوزش آ جاتی ہے جو کہ شدید تکلیف کا باعث بھی ہوتی ہے اس صورتحال میں زیتون کے تیل کا استعمال جلد کے لیے بہت ہی مفید ہوتا ہے اور زخموں کو بھرنے اور سوزش کے خاتمے میں بھی بہت اہم کردار ادا کرتا ہے

(Visited 32 times, 6 visits today)
Spread the love

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *